دیرلوئر،سب انجینئرزویلفیئرایسوسی ایشن کی اپیل پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  دیرلوئر،سب انجینئرزویلفیئرایسوسی ایشن کی اپیل پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  



تیمرگرہ(بیورورپورٹ) دیرلوئیر،سب انجنئیرویلفیئرایسوسی ایشن کی اپیل پر مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری،آج چکدرہ میں ڈویژنل سطح پر کنونشن منعقد کرنے جبکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے،دھرنا د ینے کے ا علانات، کنٹر یکٹرز برادری نے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز سب انجنئیرویلفیئرایسوسی ایشن کے نمایندہ وفد نے مرکزی صدر ملک بشیر خان کی قیادت میں ضلع صدر سید عبدالرحمٰن باچا کے ہمراہ آل کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن دیر لویر کے ضلع دفتر تیمرگرہ کا دورہ کیا،کنٹریکٹریکٹر ز ایسویسی کے جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر نے اس موقع پر سب انجنیئر ز کے مطالبات کی مکمل حمایت کر تے ہو ئے کنونشن میں بھرپور شرکت اور کنٹریکٹرز برادری کی جانب سے احتجاجی تحریک کے لے تین لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کا اعلان کیا،بعد ازاں صحافیوں کو بر یفنگ د یتے ہو ئے سب انجنئیرویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک بشیر خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سب انجنیئرز کے اپ گریڈ یشن،سروس سٹرکچر اور ٹیکنیکل الاونس کے اعلان تک اضلاع کی سطح پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہیگا،علاوہ ازیں آج (21جنوری) کو چکدرہ میں ڈویژنل سطح پر کنونشن میں تمام اضلاع سے کثیر تعدا د میں سب انجنیرز شرکت کرینگے جبکہ24جنوری کومردان میں کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر