آٹا بحران نے حکومت کی ناکامی کا پول کھول دیا،اورنگزیب ہوتی

    آٹا بحران نے حکومت کی ناکامی کا پول کھول دیا،اورنگزیب ہوتی

  



مردان (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نوابزدہ اورنگزیب خان ہوتی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں آٹا بحران نے حکومت ناکامی کا پول کھول دیاہے وہ یہاں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے پی پی کے ضلعی صدر نے کہاکہ عوام پر مسلسل مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں مہنگائی اورتحریک انصاف لازم و ملزوم بن گئے ہیں انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت خیبر پختون خواکے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے یہاں کے غریب عوام آٹے کے لئے ترس رہے ہیں پنجاب نے آٹابند کرکے دشمنی کا ثبو ت دیاہے عمران خان کی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اب نئے انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر