شانگلہ،برف جمنے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا

  شانگلہ،برف جمنے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ میں شدید برف باری کے بعد معمولاتی زندگی بدستور متاثر۔بجلی نظام بحال نہ ہوسکا۔شانگلہ میں برف جمنے سے مین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ شانگلہ ضلعی کی اندرونی سڑکیں منجمد ہوگئیں، لوگوں کی امد و رفت میں مشکلات بڑھ گئیں، گھنٹہ کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے، سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے موسم صاف ہوتے ہی تمام رابطہ سڑکوں پر برف جم گئی، ضلعی انتظامیہ شانگلہ غائب۔ٹھیکیدار بھی معمولی صفائی کے بعد غائب این ایچ اے سیرے سے خاموش۔ شانگلہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار۔ شانگلہ میں ہونے والی شدید برفباری کے بعدگزشتہ ایک ہفتے سے بھی نظام زندگی بحال نہ ہوسکی۔ متعدد علاقوں میں واپڈا بجلی نظام مکمل طور پر بند جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کو عارضی طور پر بجلی کی ترسیل بحال کی گئی تا ہم صبح سے عصر ویلہ تک بجلی کی ترسیل بند رہی۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام۔ انتظامی افسران غائب۔ عوامی حلقوں کا زبردست احتجاج۔ شانگلہ میں رابطہ سڑکیں برف جمنے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا پڑرہاہیں۔ شانگلہ میں کئی سال بعد شدید برفباری نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی پول کھول دی۔ الرٹ جاری ہونے کے باوجود شانگلہ میں کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آئے، جس کی وجہ سے برفباری ہونے کے بعد نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج نظر آرہی ہے، ضلع کے اندرونی رابطہ سڑکوں کی بندش اور بجلی کی ترسیل معطل ہونے سمیت کئی مشکلات نے عوام کو گھیر لیا ہے جبکہ منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کی کوئی عملی اقدمات سامنے نہیں آئے۔۔؎

مزید : پشاورصفحہ آخر