بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ پشاور میں زکواۃ کونسل کمیٹی کا51واں اجلاس

بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ پشاور میں زکواۃ کونسل کمیٹی کا51واں اجلاس

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ پشاورکے کمیٹی روم میں چیئرمین زکواۃ کونسل کمیٹی عمر فاروق کی زیر صدارت پیرکے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری محمد فیاض خان، ڈپٹی سیکرٹری شبیر احمد، ممبر کمیٹی کونسل خیبر پختونخوا محمد آیاز خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں مستحقین زکواۃ کو صوبائی حکومت کی طرف سے مزید ریلیف دینے پر کافی غور و خوض ہوا اور ممبران کی منظوری اور معاونت سے ایک منظم پروگرام کے تحت مستحقین زکواۃ کوحکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعاون سے آن لائن سسٹم کے ذریعے زکواۃ دینے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مستحقین زاکوۃ مستفید ہوں گے۔چیئرمین زکواۃ عمر فاروق نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں انتہائی مخلص ہے اور ماضی میں وہ مستحق افراد جو زکواۃ اور دوسرے حکومتی سہولیات سے محروم آرہے ہیں ان پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زکواۃ فنڈکونسل کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات جو دوسرے صوبوں کی نسبت انتہائی کم ہیں ان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبے کے ہسپتال جن میں االشفاء آئی ہسپتال کے ڈی اے فیز II-کواہاٹ کو 05ملین زکواۃ فنڈ امداد، عبدالصمند میموریل ٹرسٹ کے لئے 0.5ملین زکواۃ فنڈ امداد جبکہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے لئے بھی مزید امداد دینے کی سفارش کی۔چیئرمین زکواۃ کمیٹی نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید شفافیت لانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ مستحقین کو بروقت زکواۃ کی ادائیگی ہو سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر