سرائے نورنگ،منشیات فروشوں کیخلاف سٹرائیک آپریشن،2 گرفتار

  سرائے نورنگ،منشیات فروشوں کیخلاف سٹرائیک آپریشن،2 گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ایس ایچ او تھانہ وحید نور خان کی قیادت میں نورنگ پولیس کا شاہ طورہ تختی خیل اور ترخہ بازی خیل میں سماج دشمن عناصر،موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے دو عدد کلاشنکوف اور 310 گرام ہیروین برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیلات  کے مطابق ڈی پی او لکی مروت قاسم علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نورنگ پولیس کے ایس ایچ او وحید نور خان کی قیادت میں شاہ طورہ تختی میں کارراوئی کی گئی اس دوران منشیات فروش مطیع اللہ سکنہ شاہ طورہ تختی خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن اور 310 گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح نورنگ پولیس نے ترخہ بازی خیل کے قریب سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر نواز خان سکنہ ٹپ تختی خیل کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرلی پولیس نے گرفتاردونوں ملزمان کے خلاف تھانہ نورنگ میں الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر