ملک میں آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار جہانگیرترین ہیں، احمد اویس نورانی

ملک میں آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار جہانگیرترین ہیں، احمد اویس نورانی

  



مردان (بیورورپورٹ) جمیعت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ احمد اویس نورانی نے پیش گوئی کی ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے آٹے اور چینی بحران کے ذمہ دارجھانگیر ترین ہیں،اپوزیشن کے احتجاجی تحریک کا اگلامرحلہ فروری میں شروع ہوگا جوحکومت کا بوریا بستر گول کردے گا وہ گوجرگڑھی میں پارٹی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان کی بھاؤج کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے مفتی عبدالوکیل بھی موجود تھے شاہ احمد اویس نورانی نے کہاکہ ایم کیو ایم چھوڑنہیں سکے گی تمام ڈرامہ کراچی کی گورنر شپ کے لئے رچائی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ طلب کرلیاگیاہے جس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور ہوگا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن تین ماہ کے لئے عبوری حکومت کے قیام اور ازسر نو الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ عثمان بزدار استخارہ کے باعث بچ نکلے ہیں چوہدری پرویز الہٰی کے لئے صفیں درست کی جاچکی ہیں اور بہت جلد وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بن جائیں گے جے یوپی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہاکہ عوام بے روزگاری مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی پلان نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر