ٹانک،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،4 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار
ٹانک(نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4کلو چرس برآمد ملزم گرفتار جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا برامد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمردراز خان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ سٹی ایس ایچ او رضا خان نے ٹانک سٹی میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 4کلو چرس برآمد کرلی جوکہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی پولیس نے آصف نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمردراز بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ڈیرہ امتیاز شاہ اور ڈی پی او ٹانک محمد عارف خان کی خصوصی ہدایات پر ٹانک میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے منشیات فروشی میں ملوث عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں جنکو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔۔