قومی مفاد توانائی پراجیکٹس بلاتاخیر، بروقت مکمل کئے جائیں: اشتیاق اُ رمڑ

قومی مفاد توانائی پراجیکٹس بلاتاخیر، بروقت مکمل کئے جائیں: اشتیاق اُ رمڑ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے محکمہ واپڈا کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ پی کے 69 میں قومی مفاد کے توانائی کے منصوبے بلاتاخیراور بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ بجلی صارفین کو بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں واپڈا سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی انور تاج، چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد خان، واپڈا ایس ای سمیع اللہ بنگش اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں حلقہ پی کے 69 میں فیڈر ون پر تعمیراتی کام کی تکمیل، فیڈر ٹو پر کام تیز کرنے سمیت کنڈا کلچر کے خاتمہ، زائد بلوں، بقایاجات، کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی لانے پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا، چیف ایگزیکٹیو نے عوام سے بجلی چوری کی روک تھام، کنڈا کلچر خاتمہ اور بروقت بل ادائیگی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہو جس کے لئے عوامی تعاون ازحد ضروری ہے انہوں نیکہا کہ فیڈر ٹو پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہوگا جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی میں مزید بہتری آئے گی وزیر ماحولیات نے حلقہ نیابت میں تمام منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی ترسیل کو رمضان المبارک سے پہلے یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر