ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو لے جانے والی گاڑیوں اور بسوں کی چھتوں پر سکول بیگ لٹکانے، بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے اور سی این جی کٹس کے گاڑیوں میں استعمال پر دفعہ 144کا نفاذ، خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی کی بھی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی پالیسی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو لے جانے والی گاڑیوں اور بسوں کی چھتوں پر سکول بیگ لٹکانے، بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے اور سی این جی کٹس کے گاڑیوں میں استعمال پر دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے ان امور پر پابندی عائد کردی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر