انجینئرنگ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا117واں اجلاس

انجینئرنگ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا117واں اجلاس

  



پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سنڈیکیٹ کا 117واں اجلاس گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرافتخار حسین کی زیر صدارات منعقد ہوا۔اس موقع پر نمائندہ برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن ظہور احمد سواتی، جسٹس ریٹائرڈ حامد فاروق درانی کے علاوہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنا نس اوراسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا رجسٹرارانجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے پیش کیا۔ اجلاس کے ممبران نے مختلف تعلیمی، انتظامی اور مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں پچھلے منعقدہ سنڈیکیٹ اجلاس،اور اکیڈمک کونسل کے سفارشات کی منظوری دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر