پچگی اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پچگی اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)اہلیان گاؤں پجگی اور ملحقہ علاقوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر جی ایم سوئی گیس کے دفتر کا گھیراو کرینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اتھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اور مظاہرین نے محکمہ سوائی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ گیس کے بل بھی جلائے۔مظاہرے کی قیادت سابقہ ناظم ملک مجاہد،سابقہ کونسلر عبدالواجد خان اور کثیر تعداد میں علاقہ کے عوام نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں پچھلے تین ماہ سے گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقہ کے عوام بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہے اور شدید سردی میں گھروں میں بیماروں اور خواتین بھی شدید مشکل سے دو چار ہے تاہم محکمہ سوائی گس کو باار بار درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ می گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقامات کیے جائے بصورت دیگر جی ایم سوئی گیس کے دفتر کا گھیراو کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر