27 جنوری سے ضلع چارسدہ میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی

27 جنوری سے ضلع چارسدہ میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی

  



چارسدہ(بیورو رپورٹ)چارسدہ میں پولیو مہم کی تیاری مکمل،27جنوری سے ضلع بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے ویکسین پلائے جائینگے۔مہم سے قبل عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے مختلف آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ منعقد ہو ا جس میں ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ،ان سٹاپ آفیسر ڈاکٹر احسان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکشن آفیسر کامران خان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر کامران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا کہ 27جنوری سے ضلع بھر میں پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مہم سے قبل والدین میں پولیو ویکسین کے افادیت سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے ایک پلان بھی مرتب کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف کالجزسمیت سکولوں،کمیونٹی سیشن،آگاہی سیمینارز اور جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مہم کے 100فی صد اہداف حاصل ہو۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے مہم کی کامیابی کے لئے پولیو ٹیموں کیسا تھ تعاون کرنے اور انکاری والدین کو راضی کرنے کی اپیل کی تاکہ چارسدہ سمیت پورے ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر