کوہاٹ،ٹی ایم اے کے درجنوں ریٹائر ڈ ملازمین پنشن سے محروم
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کے درجنوں ریٹائر ملازمین پنشن سے محروم‘ پنشن کنٹری بیوشن اکاؤنٹ خالی ہونے کی وجہ سے سالوں ملازمت کرنے والے آخری عمر میں دھکے کھانے پر مجبور‘ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کوھاٹ کے ایک درجن سے زائد ملازمین کو ریٹائر ہونے مہینوں گزر چکے ہیں مگر اکاؤنٹ خالی ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو تاحال یکمشت ادائیگی نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق اس وقت ٹی ایم اے اپنے ریٹائر ملازمین ملازمین کی 1 کروڑ سے زائد مقروض ہے جبکہ آنے والے ایک دو مہینوں میں مزید کئی ملازمین ریٹائر ہونے والے ہیں بعض ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوران سروس ملازمین سے رقم کی کٹوتی تو کی جاتی ہے مگر یہ رقم کس اکاؤنٹ میں جاتی ہے اس کا کسی کو علم نہیں ٹی ایم اے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین نے بتایا کہ وہ 30سالوں سے زائد اس ادارے کی خدمت کرتے آئے ہیں آج جب ہم عمر رسیدہ ہو کر ریٹائر ہوئے ہیں تو ہمیں اپنی ہی پنشن کے لیے دھکے دیئے جا رہے ہیں جو کہ ادارے کے اکاؤنٹ افسران کی نالائقی کے سوا کچھ نہیں۔