عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفاد کا خون کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفاد کا خون کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی,سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کے کی جا رہی ہے؟ سولہ ماہ میں عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور عمران صاحب کے نئے پاکستان میں فرق پتہ چل گیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے، تباہی کا یہ سفر نہ ر وکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے، عمران صاحب کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی میں تباہی عمران صاحب کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے،عمران صاحب کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے، عمران صاحب 14 فیصد بدترین مہنگائی، سولہ ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں، سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں، عمران صاحب کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : پشاورصفحہ آخر