مردان، بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی، 6اشتہاری، 7سہولت کار، 23مشکوک گرفتار

  مردان، بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی، 6اشتہاری، 7سہولت کار، 23مشکوک گرفتار

  



مردان(بیورورپورٹ) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 اشتہاریوں اور7سہولت کار وں سمیت 23مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا،اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے نگرانی ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ جبربخت زادہ خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جبر کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران6مجرمان اشتہاریوں, جرائم پیشہ افراد کے7سہولت کار، قانون شکنی کرنے والوں سمیت23مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز3830گرام چرس، 1 رائفل،1 کلاشنکوف6عدد پستول اور مختلف ساخت کے 182عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران25 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 2غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 4 افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی خصوصی اپریشن کے دوران جدید سائنسی آلات کے ذریعے90 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر