ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام تھنک فیسٹیول کا انعقاد

  ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام تھنک فیسٹیول کا انعقاد

  



لاہور (پ ر)افکار ء تازہ تھنک فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن الحمرا، دی مال میں منعقد ہوا۔ ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام دو روزہ فیسٹیول میں مختلف قومی مقررین نے شرکت کی۔ برطانیہ کے پاکستان میں سابقہ ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ کے سیکورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ اور برطانیہ میں رائل سوسائٹی کے صدر اور 2009ء کے کیمسٹری میں نوبل انعام یافتہ سر وینکی راما کرشنن نے خصوصی شرکت کی۔ تھنک فیسٹیول میں 50 سے زائد پینلز کے ساتھ تقریباً 40 بین الاقوامی اور 50 قومی مقررین شامل تھے ایونٹ کنسرٹ سمیت مکمل طور پر عوام کے لئے مفت تھا۔ماضی میں ڈائمنڈ گروپ نے مختلف پلیٹ فارم میں فراہم کئے جانے والے تعاون کی طرح تھنک فیسٹ 2020ء میں بھی بھرپور تعاون کیا۔ صنعتوں کے متنوع گروپ کی حیثیت سے ڈائمنڈ گروپ نے اقدار کا ایک نیا نظام اختیار کیا ہے۔

جس میں پاکستان کے ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ایک طویل خود عکاسی کا موقع پیش کیا گیا تاکہ اس صلاحیت کے تحت وہ معاشروں اور وجوہات کو مضبوط بنانے اور تبدیلی کے چیمپئنز بننے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

سپریم ہوپ فاؤنڈیشن کے سی ای او اور ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مدثر شفیع نے کہا کہ جس طرح تھنک فیسٹ نے اکیڈمیا اور معاشرے کے مابین خلاء کو پُر کیا بالکل اسی طرح سپریم ہوپ فاؤنڈیشن کا مقصد نئے اقدار کے نظام کو اپناتے ہوئے صنفی خلاء کو پُر کرنا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز کتب کی سیریز کا اجراء ہوا جبکہ دوسرے روز 2009ء کے کیمسٹری میں نوبل انعام یافتہ اور رائل سوسائٹی کے صدر سر وینکی راما کرشنن نے کلیدی خطاب کیا۔ تھنک فیسٹ 2020ء میں ”سپیکر کارنر“ کے نام سے ایک نامزد کارنر بھی تھا جہاں لوگوں نے اپنے خیالات کے تبادلہ کے لئے اپنا سیشن تیار کیا۔ 100 سے زائد مقررین پر مشتمل 50 سے زائد پینلز کے ساتھ یہ ایونٹ 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوا۔

OOO

مزید : کامرس