دسمبر 2019کے دوران خام تیل کی بر آمدات میں 41فیصد کمی

دسمبر 2019کے دوران خام تیل کی بر آمدات میں 41فیصد کمی

  



اسلام آباد (آن لائن)دسمبر 2019 کے دوران خام تیل کی برآمدات میں 41.29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارے برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2019 کے دوران خام تیل کی برآمدات 18.4 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ نومبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 31.3 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2019 کے دوران کروڈ آئل پٹرولیم کی قومی برآمدات میں 12.9 ملین ڈالر یعنی 41 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس