یو نا ئٹیڈ انشورنس کی کر یڈٹ ریٹنگ اے اے بر قرار

یو نا ئٹیڈ انشورنس کی کر یڈٹ ریٹنگ اے اے بر قرار

  



لا ہور (بز نس رپورٹر) پا کستان کر یڈٹ ریٹنگ ایجنسی ((PACRAنے حا ل ہی میں جا ری کئے جا نے والے ریٹنگ اعلامیے میں ملک کی چو تھی بڑی انشورنس کمپنی دی یو نا ئٹیڈ انشورنس کمپنی آ ف پا کستان لمٹیڈ کی کر یڈ ٹ ریٹنگ AA پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے AAریٹنگ کو مستحکم آؤٹ تک کے سا تھ بر قرار رکھا ہے اس حا لیہ تجزیے کے دوران کمپنی کے ذمیمہ نو یسی نتائج،مارکیٹ میں عمدہ کا رکر دگی اور مستحکم ری انشورنس معاملات کو پر کھا گیا۔ پیکراکی رپورٹ کے مطا بق کمپنی نے ما رکیٹ اور صنعت میں بہترین کا رکر دگی دکھائی ہے کمپنی نہایت احتیاط کے ساتھ ذمیمہ نو یسی نتا ئج حاصل کر رہی ہے جس سے کمپنی کے رسک پر پر و فائل کو بہتر بنا نے میں کا فی مدد ملی ہے علا وہ ازیں گزشتہ عر صہ میں متعارف کر ایا گیا کلیم ٹریکینگ سسٹم بہترین کا ر کر دگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس سے کسٹمر سروسز کو مزید بہتر بنا نے میں مد دملی ہے اور کسٹمر کے اطمینان میں اضافہ ہوا اس کار کر دگی سے مستقبل میں بیمہ صارفین مزید زیا دہ ذہنی اطمینان کے سا تھ بیمہ سہولیا ت سے مستفید ہو سکیں گے۔یو نا ئٹیڈ انشورنس کمپنی اپنی بیمہ سروسز کے اعلیٰ معیار اورمار کیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نئے رجحانا ت کی وجہ سے تیزی سی آگے بڑ ھ رہی ہے۔اس وقت انشورنس سیکٹر میں یو نا ئٹیڈ انشورنس کمپنی کا شمار ملک کی چوتھی بڑی اور ممتاز ترین کمپنی میں ہو رہا ہے جو ملکی انشورنس کمپنیوں کے لئے ایک اعزاز ہے۔

مزید : کامرس