رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کوعمرکوٹ میں سپرد خاک کردیاگیا

رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کوعمرکوٹ میں سپرد خاک کردیاگیا

  



میرپور خاص(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کوان کے آبائی شہر عمر کوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔قبل ازیں مرحوم سید علی مردان شاہ کی نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کارکنوں اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ مرحوم مدبر سیاستدان تھے ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاھ کے انتقال کے سوگ میں عمر کوٹ ضلع میں تعلیمی اداروں میں ایک روزہ مقامی تعطیل تھی جبکہ شہر کے تمام کاروباری مراکز بھی سوگ میں بند رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر