سندھ رینجرز کی کارروائیاں 12ملزمان گرفتا ر،اسلحہ برآمد

سندھ رینجرز کی کارروائیاں 12ملزمان گرفتا ر،اسلحہ برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے کھوکھراپار،ماڈل کالونی، ملیر سٹی، عیدگاہ، گارڈن،نبی بخش،کالاکوٹ،کلری،بغدادی اورجیکسن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان نعیم، محمد حسین،اورنگزیب عرف بڈھا،محمد فرحان عرف طوطا، شہزاد علی عرف راجہ،محمد احسان عرف نینو،عبداللہ کریم بخش عرف پپو،شاہ حسین،آغا خلیل، ربیع عالم عرف منا،شیر خان اور سبز علی کوگرفتار کرلیاہے،ملزمانعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر