سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیحات ہیں ِ غلام مرتضی بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی ترجیحات ہیں اور ان سہولیات کو وسعت دینے میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ یہ بات آج انہوں نے ایک غیر سرکاری تنظیم ہینڈز کے ھیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر تنویر شیخ نے ھینڈز آفس آمد پر صوبائی وزیر کو خوش آمدید کیا اور ھینڈز متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے ماڈل ھومز اور مختلف پروجیکٹس کا معائنہ کیا، جی ایم ھینڈز ندیم وگن نے صوبائی وزیر کو مختلف پروجیکٹس کے بابت آگاہی دی۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے ھینڈز ھیڈ آفس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ڈاکٹر تنویر شیخ نے صوبائی وزیر کو سندھ حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ متعلق منصوبے کی بابت بھی بریفنگ دی۔