حکومت سے اتحاد مسائل کے حل سے مشروط تھا، کنور نویدجمیل

حکومت سے اتحاد مسائل کے حل سے مشروط تھا، کنور نویدجمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینراور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کے حل سے مشروط تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ پہلے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے خبر آئی تھی کہ ایم کیوایم کوایک اور وزارت مل رہی ہے لیکن ان کی جماعت نے اس پر عدم دلچسپی ظاہر کی۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، شہری پریشانی سے دوچار ہیں، ہم اس میں قصوروار پیپلزپارٹی کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پیپلزپارٹی کو 8 وزارتیں واپس کرکے اتحاد ختم کیا تھا، وزارتیں ایم کیوایم کی ترجیح میں شامل نہیں ہیں۔