12ویں سی ایس آر کانفرنس کی تقریب22جنوری کو ہوگی

12ویں سی ایس آر کانفرنس کی تقریب22جنوری کو ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت 12ویں عالمی سی ایس آر کانفرنس کی تقریب مقامی ہوٹل میں 22 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔اس کانفرنس کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ ایس ڈی پی آئی اور سی ایس کلب آف پاکستان کے تعاون سے کر رہا ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکڑ ثانیہ نشتر کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔ یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو بتائی ان کے ہمراہ پروجیکٹ ہیڈ انجینئر ندیم اشرف بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری وتجارتی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی، جدید رجحات،عام آدمی کی ذندگی کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی منصوبوں کی تکمیل، کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی ذمہ داریاں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرناہے۔اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل، عائشہ خان سی ای او۔ہاشو فاؤنڈیشن، ایگزیکٹو ڈائریکڑ ایس ڈی پی آئی ڈاکڑ عابد قیوم سلہری، ہیڈ اینگرو فاؤنڈیشن فواد سومرو، عمبرین شاہ نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ چائنا حب پاور جنریشن کمپنی اور دیگر معروف حکومتی شخصیات اورکارپوریٹ شعبے کے ماہرین خطاب کریں گے۔ اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کی خدمات پر مشتمل سی ایس آرگیلری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں کارپوریٹ سیکٹراور این جی اوزکی خدمات کو اجاگرکیاجائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر