قاسم جمال کے بھائی کو سپرد خاک کر دیا گیا

قاسم جمال کے بھائی کو سپرد خاک کر دیا گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کے بھائی عثمان جمال کی نماز جنازہ جامع فردوس جے ایریا (کورنگی) میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ عثمان جمال طویل عرصے سے صاحب ِ فراش تھے۔۔ نماز جنازہ میں ضلع کورنگی کے امیر عبد الجمیل خان، ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، این ایل ایف پاکستان کے جنرل سیکریٹری شاہد ایوب، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان، جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر محمد عاشق علی، نائب قیم عارف رحمن، قاری منصور، محمد خالق عثمانی، عبد الوحید کیانی، حلیم بلوچ، مرحوم کے دوست احباب اور اہل محلہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر