ماجو میں کامیاب جوان پروگرام اگلے ماہ سے شروع ہوگا

ماجو میں کامیاب جوان پروگرام اگلے ماہ سے شروع ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) کے مرکز برائے ایگزیکٹیو لرننگ،ڈیویلپمنٹ اینڈ ڈائیورسٹی (سی ای ایل ڈی ڈی) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(این اے وی ٹی ٹی سی) کے تعاون سے وزیر آعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی ترقی کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لئے اعلان کئے جانے والے" کامیاب جوان" پروگرام اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا جس کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ این اے وی ٹی ٹی سی کی جانب سے ماجو کو چار ہائی ٹیک ٹریننگ کورس شروع کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی جو کہ بے روزگار نوجوانوں کو اس پروگرام سے فائیدہ اٹھانے کے لئے بلا کسی معاوضہ کے مکمل کرائے جائیں گے۔ماجو کی جانب سے ان دنوں کامیاب جوان پروگرام کے لئے داخلے جاری ہیں جس کے لئے آخری تاریخ ۲۴ جنوری مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواشمند نوجوان یونیورسٹی کے داخلہ آفس سے رجوع کرنے کے علاوہ آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ماجو کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کے دوران جو چار کورس شروع کئے جارہے ہیں ان میں پہلا مصنوعی ذہانت، (روبوٹکس) دوسرا سرٹیفیکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی) (ویب گرافکس اینڈ موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ) تیسرا سرٹیفیکیٹ ان سائیبر سیکورٹی اور چوتھا ایڈوانس الیکٹرانکس(پی سی بی ڈیزائن اینڈ فیبریکیشن) شامل ہیں۔کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے ملازمین اس پروگرام میں شرکت کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر