کوئٹہ، حالیہ بم دھماکوں میں ملوث 2 دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ، حالیہ بم دھماکوں میں ملوث 2 دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں ہلاک

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں حالیہ بم دھماکوں میں مبینہ طور ملوث 2 دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوا ں کلی بائی پاس پر سرہ غڑگئی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تو دہشت گردوں نے جدید اسلحہ سے اہلکا ر وں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔دہشت گردوں کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے اس میں نصب 6 سے 7 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ مارے جانیوالے دہشت گردوں کی شناخت کفایت اور حکمت کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد گزشتہ برس ڈبل روڈ آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنانے، میکانگی روڈ سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اسحاق آباد مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید : صفحہ اول