سوئی گیس 15فیصد مہنگی کرنیکی سمری ارسال، میٹروں کے کرائے میں 60روپے اضافہ تجویز

سوئی گیس 15فیصد مہنگی کرنیکی سمری ارسال، میٹروں کے کرائے میں 60روپے اضافہ ...

  



لاہور(این این آئی)حکومت نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کرلی،پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جس میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 5فیصد جبکہ گیس میٹرکے کرایے میں ماہانہ 60روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویز ات کے مطابق نیا گیس میٹر کرایہ 80روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 12فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی جبکہ سی این جی کے لیے گیس قیمت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

گیس قیمت

مزید : صفحہ اول