دنیابھرمیں 10ہزارسے زائدپاکستانی قید

  دنیابھرمیں 10ہزارسے زائدپاکستانی قید

  



کراچی (این این آئی) منشیات اور انسانی سمگلنگ کے الزام میں 4000 پاکستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر بیرون ملک 10 ہزار800 سے زائد پاکستانی قید ہیں۔وزارتِ سمندر پار پاکستانیوں کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 4000 پاکستانی بیرونِ ملک جیلوں میں قید ہیں۔ عرب ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرائن میں 27، ترکی میں 281، آسٹریلیا میں 250 جبکہ آسٹریا میں بھی 11 پاکستانی اپنے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 85، آزر بائیجان میں 3، تاجکستان میں 5 اوربنگلہ دیش میں 24 افراد زیرِ حراست ہیں۔برازیل میں 1 جبکہ سویڈن میں 2 پاکستانی شہری سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر بیرون ملک 10 ہزار800 سے زائد پاکستانی قید ہیں۔

پاکستانی قید

مزید : صفحہ اول