مرتضیٰ سید سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر مقرر

مرتضیٰ سید سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کے بعد ڈپٹی گورنر بھی آئی ایم ایف سے امپورٹ کرلیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ سید کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا گیا ہے، وہ اس عہدے پر 3 سال تک فائز رہیں گے اور ان کی تعیناتی کے حکم پر فوری عملدرآمد ہوگا۔
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق مرتضیٰ سید اس وقت عالمی مانیٹری فنڈ میں سٹریٹجی، پالیسی اور ریویو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈویژن چیف ہیں۔ انہوں نے 2004 میں آئی ایم ایف کو جوائن کیا اور اس کے ایشیا اور پیسفک ڈیپارٹمنٹس کے مالی افیئرز میں کام کرچکے ہیں۔ وہ موجودہ پوزیشن سے پہلے چین میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی ریزیڈنٹ ری پریزینٹیٹو کے طور پر کام کر رہے تھے۔مرتضیٰ سید ایمرجنگ مارکیٹس بشمول کولمبیا، قبرض، یورپ، کوریا اور جاپان میں آئی ایم ایف کے پروگرامز اور نگرانی کے معاملات سے وابستہ رہے ہیں، وہ میکرو فنانس، مانیٹری پالیسی، فنانشل کرائسز، سرمایہ کاری اور ڈیمو گرافکس کے ماہر ہیں۔ عالمی مانیٹری فنڈ کو جوائن کرنے سے پہلے مرتضیٰ سید لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف فسکل سٹڈیز اور اس سے قبل ہیومن ڈویلپمنٹ سنٹر اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
مرتضیٰ سید

مزید :

صفحہ اول -