بلاول بھٹو کی ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر عیادت

  بلاول بھٹو کی ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر عیادت

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر اس کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیرکوملیر کے علاقے کرسچین کالونی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی نائب صدر کی عیادت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک جیالی روما مشتاق مٹو کے گھر پہنچے تو اپنے لیڈر کو دیکھ کر خاتون کارکن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون کارکن روما مشتاق مٹو کے لیے دعائے صحت بھی کی۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیالوں کی خوشی میری خوشی، ان کا درد میرا درد ہے۔صوبائی وزیر اور کراچی کے صدر سعید غنی اور ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بلاول بھٹ

مزید : صفحہ اول