مولانا فضل الرحمن کا 19مارچ کولاہو رمیں آئن پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا اعلان

  مولانا فضل الرحمن کا 19مارچ کولاہو رمیں آئن پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 19مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ترمیمی ایکٹس پر اپوزیشن کی دوجماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیکر ووٹ کی عزت کو پامال کیا، ہم نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کااجلاس بلایا ہے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا نہیں مل رہا، وزراء عام آدمی کا مذاق اڑا رہے ہیں،جو نا قا بل بر داشت ہے، کوئی ہمارے ساتھ نہ کھڑا ہو ہم ملکر جدوجہد کریں گے،عوام کی خاطر ہم کھڑے ہونگے۔ پیر کو جے یو آئی (ف) کے سربر اہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کو مدعونہیں کیا گیاتاہم دیگر اپوزیشن کی جما عتو ں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھ ترمیمی ایکٹس پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دے کر ووٹ کو عزت کے بیانیہ کی نفی کی۔ایک وزیر کہتے ہیں آدھی روٹی کھائیں،دوسرا کہتاہے لوگ زیادہ کھاتے ہیں اسلئے آٹا ختم ہوگیا،صدر کہتے ہیں انہیں علم ہی نہیں آٹا مہنگا ہوگیا۔اب ہم آزادی مارچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، 19 مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا پنجاب کے دل لاہور سے تحریک کا اغاز کررہے ہیں،چاروں صوبوں میں کنونش کا انعقاد کیا جائیگا۔پیپلزپارٹی سے لوگ مایوس ہیں، وہ ہمارے ساتھ آن بورڈ تھی نہ ہے،ہم قوم کے لئے خود راستے بنائیں گے۔ ن لیگ نے بھی مایوس کیا،کیا اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگیں گے۔ صحافی نے سوال کیا مولانا قافلہ کیسے لٹا، جس پر مولانا نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا قافلہ لٹا ہے۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت کیساتھ آج بھی ہیں،نواز شریف کو اب کیا ہوا اسکی تحقیقات کرنا ہونگی۔ ہم ہر اس قوت کیساتھ ہیں جو پارلیمان کی بالادستی اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنی حدود میں رہنے کی بات کرے۔ جو اس بیانیہ کیساتھ نہیں افسوس ہمارا اب اس سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہااب ہماری تحریک چولہا جلاؤ ان کو بھگاؤ ہوگی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا مجھے سمجھ نہیں نوازشریف کو ووٹ کو عزت دیتے دیتے کیا ہوا۔پروفیسر ساجد میر نے کہاووٹ کو عزت دو کا نعرہ اگر کوئی چھوڑ دے توہم تو نہیں چھوڑیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاعوام کو بیچ منجھدار میں چھوڑدینا،گلہ شکوہ تو بنتاہے،عوام کو اس طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کیلئے راستے بنائیں گے۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول