فیصل واؤڈا کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

فیصل واؤڈا کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جعلی حلف نامہ کے معاملہ پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست امن ترقی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ فیصل واؤڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ فیصل واؤڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، اعلی عدلیہ اس قبل دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل کر چکی ہے۔درخواست میں موقف اختیایر کیاگیاکہ فیصل واؤڈا مسلسل جھوٹ، دباؤ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، امن ترقی پارٹی فیصل واؤڈا کے جعلی حلف نامے کے خلاف ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرے گی۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ اول