وزیراعظم کی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر لی گئی ضمانت منسوخ کر وانے کی ہدایت

        وزیراعظم کی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر لی گئی ضمانت منسوخ کر وانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر حاصل کی گئی ضمانت منسوخ کر وانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت نے تیاری شروع کر دی ہے، وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ نامکمل رپورٹس اور سابق وزیراعظم کی لندن میں ہوٹلنگ کو بنیاد بنا کر کیس عدالت میں لیجایا جائے اور انہیں واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جو میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں ہیں انہیں حکومت نے نامکمل قرار دیکر ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے اور جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹس پر بھی کئی اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ صحت اور داخلہ معاملے پر مکمل ہوم ورک کرکے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ضمانت منسوخ

مزید :

صفحہ اول -