یہ بات واضح آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت

  یہ بات واضح آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے آٹے کے بحران کی شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عوامی ایشو ہے اور اس پر تحقیقات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ذمہ داروں کا تعین ہی نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان کیخلاف کاروائی بھی ہو نی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو یہ بات واضح ہو چکی ہے آٹے کے بحران کی ذمہ دار حکومت ہی ہے مگر اس اہم قومی ایشو پر بھی کچھ حکومتی وزراء کے بیانات نہ صرف بچگانہ ہیں بلکہ غریبوں کا مذاق اڑانے والے بیانات ہیں ایسے بیانات دیکر حکومتی وزراء کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ان کی غیر ذمے داری اور غیر سنجیدگی ہر شعبے میں نمایاں ہو رہی ہے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول