شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین ضروری

شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین ضروری

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اس بحران کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کے ذمے داروں کا تعین کرکے انہیں قوم کے سامنے لانا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے ان کی ناقص کارکردگی ہر شعبے میں کھل کر سامنے آ گئی ہے حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے یہ لوگ صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ ان کو رخصت کرکے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں اگر ان کو گھر کا راستہ نہ دکھایا گیا تو پھر اسی طرح سے ملک میں بحران جنم لیتے رہیں گے۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول