حکمران بتائیں پنجاب کی گندم کہاں گئی؟

حکمران بتائیں پنجاب کی گندم کہاں گئی؟

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پر الزام لگانے والے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتے وہ بتائیں پنجاب کی گندم کہاں گئی، حکمران بتائیں وہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے کیا کر رہے ہیں وہ اپنی اس انتظامی نااہلی کا ملبہ بھی اپوزیشن پر ڈا ل کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اتنے بڑے اہم ایشوز پر بھی ان کے وفاقی و صو بائی وزراء بچگانہ بیانات دے رہے ہیں کبھی کوئی وزیر یہ کہتا ہے نومبر دسمبر میں زیادہ آٹا کھایا جاتا ہے تو کبھی کوئی وزیر اس بات سے ہی مکر جا تا ہے کہ ملک میں کوئی آٹے کا بحران بھی ہے، اس بحران کی ذمے داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے اور وہی اس کے مکمل ذمے دار ہیں۔

چودھری منظور

مزید : صفحہ اول