پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے

  پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن اس ایشو پر بھی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہی ہے پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں، کئی دہائیوں سے غریب عوام کا خون چو سنے والی جماعتیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے،وزیراعظم عمران خان واضح ہدایت دے چکے ہیں کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ اب غریب عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے،اپوزیشن کی منفی سیاست جلد ہی دم توڑ جائے گی۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول