بغاوت کیس میں گرفتار عالمگیر وزیر کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگارخصوصی) بغاوت کیس میں گرفتار عالمگیر وزیر نے ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے،لاہور ہائیکورٹ آفس نے عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت کو سماعت کر لئے مقرر کر دیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال 24 جنوری کودرخواست ضمانت کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں ہوں، جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں،ضمانتی مچلکے دینے کے لئے تیار ہوں،ٹرائل میں بھی باقاعدگی سے پیش ہوتا رہوں گا،کینٹ کچہری اور سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے،یادرہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے 6 اکتوبر کو عالمگیر وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی،عالمگیر وزیر کیخلاف پولیس نے بغاوت سمیت دیگر دفعات کے تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عالمگیر وزیر