لاہور ہائیکورٹ کا ایم ڈی پاسکو کو نوٹس جاری،جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کا ایم ڈی پاسکو کو نوٹس جاری،جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی پاسکو کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس شاہد کریم نے قلب عباس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار کو محکمہ کی جانب سے نوٹس دیے اور سنے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا،قانون کے مطابق بغیر نوٹس دئیے نوکری سے برخاست نہیں کیا جا سکتا ہے، عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیے ایم ڈی پاسکو کو بھجوائی،اب اسکی بحالی کی اپیل پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا،عدالت کے 17جنوری 2019 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے، ایم ڈی پاسکو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایم ڈی پاسکو

مزید :

صفحہ آخر -