سوشل میڈیا،نجی ٹی وی چینلز پرججز فوج اور اداروں کیخلاف بیان بازی حکومت سے جواب طلب

سوشل میڈیا،نجی ٹی وی چینلز پرججز فوج اور اداروں کیخلاف بیان بازی حکومت سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز پرججوں،فوج اور اداروں کے خلاف بیان بازی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ سوشل میڈیا اورمختلف ٹی وی چینلز پراداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتاہے،ڈیم فنڈ کے حوالے سے عدلیہ کے خلاف بھی پراپیگنڈہ کیا جارہاہے، سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک پر ذمہ دار ادارے کارروائی نہیں کررہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو ضابطہء اخلاق اور ملکی قوانین کا پابند بنانے کے لئے کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں، فیس بک،ٹوئیٹراوردیگرسوشل میڈیاکمپنیوں اورنجی ٹی وی چینلز کو غیر قانونی مواد کو نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے وفاقی حکومت کو 27جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر