وزیراعلیٰ پنجاب کامظفر گڑھ میں جھولا گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس،رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کامظفر گڑھ میں جھولا گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور کے سکول میں جھولا گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر