سندھ ہائیکورٹ، آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری

        سندھ ہائیکورٹ، آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو آئی جی سندھ کے تبادلے سے روک دیا۔ آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو آئی جی سندھ کے تبادلے سے روک دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا آئی جی کو ہٹانے سے پہلے وفاق سے مشاورت نہیں کی گئی، سندھ حکومت قانون کے مطابق وفاق سے مشاورت کر کے فیصلہ کرے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کلیم امام/حکم امتناع

مزید : صفحہ آخر