2 پروازیں منسوخ، 3تاخیر کا شکار، ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہوسکا

2 پروازیں منسوخ، 3تاخیر کا شکار، ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہوسکا

  



لاہور(این این آئی) اندرون اور بیرن ملک سے آنے والی دو پروازیں منسوخ جبکہ تین تاخیر کا شکار رہیں ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401اور آنے والی پرواز 402منسوخ کر دی گئیں۔سعودی ائیر کی مدینہ شریف سے آنے والی دو پروازیں 3729 اور3728 نو، نو گھنٹے تاخیرکا شکار رہیں۔ ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا۔قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے،تیز گام ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،اکبر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس تین گھنٹے، پاک بزنس شاہ حسین،اورجعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،جناح ایکسپریس 2 گھنٹے،پاک بزنس ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس اورخیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

پروازیں تاخیر

مزید : صفحہ آخر