طالبان افغان عوام اور عالمی برادری کو دھوکہ دے رہے ہیں، نائب صدر افغانستان

طالبان افغان عوام اور عالمی برادری کو دھوکہ دے رہے ہیں، نائب صدر افغانستان

  



کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے سیکنڈ نائب صدر سرور دانش کا کہنا ہے کہ طالبان افغان عوام اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرور دانش کا کہنا تھا کہ طالبان کا جنگی کارروائیاں کم کرنیکا منصوبہ حقیقی امن کو ٹالنے کا طریقہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان جنگی کارروائیاں کم کرنے کی بات سے عوام اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں۔سرور دانش نے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تو ہو سکتا ہے مگر یہ افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

سرور دانش

مزید : صفحہ آخر