پاکستان سے مضبوط تعلقات کی توقع، سرمایہ کاری کے اہداف سے تجارتی ماحول بہتر ہو گا: امریکہ

پاکستان سے مضبوط تعلقات کی توقع، سرمایہ کاری کے اہداف سے تجارتی ماحول بہتر ...

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے پاک امریکہ باہمی تعاون اور تجارت میں گرم جوشی آ رہی ہے، توقع ہے پاکستان سے تعلقات مزید پائیدار اور تجارت پر مرکوز ہوں گے،مضبوط تعلقات خطے کی ترقی اور استحکام کا باعث بنے گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے پاک امریکہ باہمی تعاون اور تجارت میں گرم جوشی آ رہی ہے، توقع ہے پاکستان سے تعلقات مزید پائیدار اور تجارت پر مرکوز ہوں گے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے اہداف سے تجارتی ماحول بہتر ہوگا، جس سے ہونے والی ترقی خطے میں استحکام کا باعث بنے گی۔امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کو خوش کن قرار دیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکہ

مزید : صفحہ آخر