بلوچستان میں برفباری،بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

بلوچستان میں برفباری،بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

  



اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کی جانب سے بلوچستان میں برف باری اور شدید بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے امدای رقم فراہم کی جائے گی،زخمیوں کو پچاس ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی،متاثرین میں مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو حالیہ بارشوں اور برف باری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے امدای رقم فراہم کی جائے گی،زخمیوں کو پچاس ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی،متاثرین میں مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔جزوی متاثرہ مکانوں کے لیے پچیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کوروڈ کلیئرنس کیلئے ہیوی مشینری فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

بلوچستان/ پیکیج

مزید : صفحہ آخر