وزیراعلی نے پنجاب میں آٹا بحران کی کوشش ناکام بنادی،فیاض چوہان

    وزیراعلی نے پنجاب میں آٹا بحران کی کوشش ناکام بنادی،فیاض چوہان

  



گجرات (بیورورپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت پنجاب نے بروقت اقدامات سے اسے ناکا م بنا دیا، آٹے کا اصل بحران سندھ میں ہے، حکومت سندھ الاٹ شدہ 4لاکھ ٹن گندم کے کوٹہ میں سے صرف ایک لاکھ ٹن گندم اٹھا سکی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو مسائل سے نکال دیا،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت نے تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گجرات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او سید توصیف حیدر، ایم این اے سید فیض الحسن شاہ، ایم پی اے میاں اختر حیات، ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے آٹا سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے، پانچ اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کر دیا گیا، حکومتی پالیسوں اور لائسنس کیلئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنیوالی فلور ملز پر 14کروڑ روپے جرمانہ عائد، 88کا لائسنس، سینکڑوں فلور ملز کا گندم کا کوٹہ معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں قائم 337 سیل پوائنٹس،181ٹرکنگ پوائنٹس پر گزشتہ روز 50ہزار تھیلے آٹا فروخت کیلئے بھجوایا گیا ان میں سے 40ہزار تھیلے فروخت ہوئے اگر پنجاب میں آٹے کا بحران ہوتا تو دس ہزار تھیلے آٹا کسی صورت واپس نہ آتا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن بیٹھ کر حکومت پر تنقید کرتے ہیں، انہیں چاہیے وہ وطن واپس آکر سیاست کریں، لند ن بیٹھ کر انکی حکومت بارے کسی معجزے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے معیشت کو سنبھالا اور اکانومی کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ باقی ساڑھے تین سال بھی وہی پنجاب کے چیف منسٹر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اخبارات کو میرٹ پر اشتہارات کا اجراء کیا جارہا ہے، ڈی جی پی آر کا نظام آٹو میٹیڈ کر دیا گیا ہے، ایسی صورت میں اخبار مالکان کا بھی فرض ہے کہ وہ کارکنان کو بروقت تنخواہیں ادا کریں۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر