جاوید لطیف کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

جاوید لطیف کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

  



لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے لیگی رہنما ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات کادائرہ کاروسیع کردیا،نیب نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو سوال نامہ بھیجوا دیا گیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ والدہ کے نام پر کتنی جائیدادیں ہیں،کتنے شیئرزاورکتنے اثاثے منتقل ہوئے؟،والدہ نے کون کون سے جائیدادیں فیملی کے دیگر ارکان کو منتقل کیں؟جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی،جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب کئے گئے ریکارڈ کیلئے وقت درکار ہے،والدہ کی عمر بہت زیادہ ہوچکی ہے تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گا،جاوید لطیف نے کہا کہ والدہ کے پیداہونے سے ابتک کاریکارڈ مانگ لیا ہے سب فراہم کریں گے۔

میاں جاوید لطیف

مزید : صفحہ آخر