واوڈا کو تاحیات نا اہل، ان کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، کنور دلشاد

واوڈا کو تاحیات نا اہل، ان کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، کنور دلشاد

  



اسلام آباد (این این آئی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا حلف نامے اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں تاحیات نااہل کیا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور حقائق کو چھپانے کے جرم میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے ساتھ ساتھ ان کے الیکشن کو کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

کنور دلشاد

مزید : صفحہ آخر