بہاولنگر، سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

بہاولنگر، سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

  



بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی، بائی پاس کے قریب سے تین دہشت گرد گرفتار۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، سی ٹی ڈی انچارج بہاولنگر کے مطابق ملزمان شہر کے حساس مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے اور ملزمان کی عمران خان، محمد عابد سہیل اور محمد رضا کے نام سے شناخت ہوئی ہے دہشت گرد وں کا تعلق خیبر ایجنسی، لاہور اور فیصل آباد سے ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر